وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال 11ویں ترکیہ میڈیکل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انقرہ پہنچ گئے

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال 11ویں ترکیہ میڈیکل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انقرہ پہنچ گئے ۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر ترک وزارتِ صحت کے سینئر حکام، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے مصطفیٰ کمال کا استقبال کیا ۔ وزیرِ صحت کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال 11ویں ترکیہ میڈیکل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انقرہ پہنچ گئے ۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر ترک وزارتِ صحت کے سینئر حکام، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے مصطفیٰ کمال کا استقبال کیا ۔

وزیرِ صحت کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک میں تجربات کے تبادلے، طبی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اہم پیش رفت ہو گی اور اس سے صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

مزید خبریں