اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر دوحہ ،قطر پہنچ گئیں۔پیر کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر جی ایس ایم اے منسٹریل پروگرام میں شرکت کریں گی۔ شزہ فاطمہ ڈیجیٹل گورننس وژنری پالیسیز …
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر دوحہ ،قطر پہنچ گئیں۔پیر کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر جی ایس ایم اے منسٹریل پروگرام میں شرکت کریں گی۔
شزہ فاطمہ ڈیجیٹل گورننس وژنری پالیسیز فار اے ڈیجیٹل فیوچر پر کلیدی خطاب کریں گی۔شزا فاطمہ جنوبی ایشیا مشرقِ وسطیٰ ڈیجیٹل کوریڈور میں ترقی کا نیا دور پاکستان پر خصوصی توجہ میں بھی خطاب کریں گی۔وفاقی وزیرڈیجیٹل نیشنز اے پی اے سی ڈائیلاگ علاقائی اثرات کے لیے پالیسی انوویشن اور سرمایہ کاری میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گی۔
شزہ فاطمہ کی ملاقات انجینئر عبدالرحمن المالکی صدر نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی قطر (این سی ایس اے) سے ہوگی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر کی ملاقات محمد علی محمد المنعی وزیرِ مواصلات و اطلاعات ریاستِ قطر سے بھی ہوگی۔ شزہ فاطمہ کی ملاقات عبدالرحمن السویٖدی سی ای او قطر ڈویلپمنٹ بنک سے بھی ہوگی۔








