وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نائب صدر و سینئر صحافی عثمان خان سے ان کے والد کی تدفین کے موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے عثمان خان اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا نیشنل پریس کلب کے نائب صدر و سینئر صحافی عثمان خان سے ان کے والد کی تدفین کے موقع پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نائب صدر و سینئر صحافی عثمان خان سے ان کے والد کی تدفین کے موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے عثمان خان اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والد کا انتقال زندگی کا ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے، اس مشکل اور غم کی گھڑی میں عثمان خان اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔








