وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کے گھر گئے اور ان کے سسر سابق انسپکٹر جنرل پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی فرح ناز اکبر کے گھر آمد ، سابق انسپکٹر جنرل پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر کے گھر گئے اور ان کے سسر سابق انسپکٹر جنرل پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دل جان خان مروت قابل، تجربہ کار اور فرض شناس افسر تھے، انہوں نے ملک و قوم کی خدمت میں اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ مرحوم دل جان خان مروت کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے مرحوم دل جان خان مروت کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ دل جان خان مروت سابق سیکریٹری داخلہ اور رکن اقوام متحدہ نارکوٹکس کنٹرول بورڈ بھی رہ چکے ہیں۔









