وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی کوہاٹ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر آمد، شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پیر کو یہاں کوہاٹ واقعہ میں شہید ہونے والے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی اور شہید فہیم اللہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

کوہاٹ ۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پیر کو یہاں کوہاٹ واقعہ میں شہید ہونے والے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی اور شہید فہیم اللہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک کے امن و سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء کے اہل خانہ کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید فہیم اللہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صادق رضا بھی موجود تھے۔