وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور صحافتی تنظیموں کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس، ”ڈس انفارمیشن” اور ”مس انفارمیشن” کے تدارک کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیک نیوز کے دو اجزاء ”ڈس انفارمیشن” اور ”مس انفارمیشن” کے تدارک کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

اجلاس صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان فیک نیوز کے تدارک کے لئے قانون سازی پر اتفاق کی روشنی میں ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت اطلاعات، پیمرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔