وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جسٹس صفدر علی شاہ مرحوم کی بیوہ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔