وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار راحت کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)