وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کسی پر بھی کیسز نہیں بنائے، حکومت پہلے سے موجود کیسز پر کام کر رہی ہے ،ہم تو صرف ڈاکوﺅں کو سزا دینے کی بات کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کو سندھ اسمبلی میں تیمور تالپور کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے جس میں انہوں نے سینٹ انتخابات …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کسی پر بھی کیسز نہیں بنائے، حکومت پہلے سے موجود کیسز پر کام کر رہی ہے ،ہم تو صرف ڈاکوﺅں کو سزا دینے کی بات کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کو سندھ اسمبلی میں تیمور تالپور کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے جس میں انہوں نے سینٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا اعتراف کیا ، یہ بہت اہم انکشاف ہے، قومی اداروں میں سیاسی بھرتیوں سے بیڑہ غرق ہوا ہے لیکن ملازمین چاہے کسی طریقے سے بھی بھرتی ہوئے ہیں حکومت ان کو نہیں نکال رہی، اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں، یہ قرضوں سے نہیں چلتے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بہت غصہ ہے لیکن ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹی کا مقدمہ ہم نے فائل نہیں کیا، یہ مقدمہ نیب میں پہلے ہی چل رہا تھا،

مزید خبریں