وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیاء کو ٹیکس استثنا سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی تفصیل جاری کر دی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیا ءپر ٹیکس استثنا دینے سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی تفصیل جاری کر دی۔

جمعرات کو جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022ء کو ٹیکس استثنا کی منظوری دی تھی، متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام امدادی اشیا ءکو ٹیکس سے استثناحاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی 30 اگست 2022 ء کو ٹیکسوں سے استثنا کی منظوری پر فوری عمل ہوا تھا، وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عمل درآمد کا ”ایس آر او” بھی جاری کردیا تھا۔ ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو ”این ڈی ایم اے” کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔