اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) و فاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کو مالیاتی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ادارہ بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دینے اور ادارے کی آمدنی اور اخراجات میں فرق کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وہ اپنی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں اے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی اے پی پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں بریفنگ کے موقع پر ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) و فاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کو مالیاتی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ادارہ بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دینے اور ادارے کی آمدنی اور اخراجات میں فرق کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وہ اپنی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں اے پی پی ہیڈکوارٹر کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کر ر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انسانی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تعینات اے پی پی کے نمائندگان کی استعدادکار میں اضافہ کے لئے ان کی تربیت کا اہتمام کیا جائے اور متعلقہ ممالک کی زبان کے کورسز کروائے جائیں








