اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت سرسبز و شاداب اور صاف ستھرے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے، اس حوالے سے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی، کراچی سے صفائی کی ایک بڑی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں ،ملک میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت سرسبز و شاداب اور صاف ستھرے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے، اس حوالے سے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی، کراچی سے صفائی کی ایک بڑی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں ،ملک میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لئے بھی جامع اقدامات کئے جائیں گے۔چاہتے ہیں ہمارے منصوبوں کا آڈٹ ہماری سیاسی مخالف جماعت کرے، نواز شریف حکومت کے منصوبوں کا آڈٹ کرنے کے لئے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی تعینات کرنا مناسب نہیں، چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے پارٹی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ہفتہ کو یہاں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی واضح کامیابی حاصل کرے گی، ضمنی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ (ن) کی طرح نہیں کرایا جائے گا، انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے کسی بھی حلقے میں کوئی انتظامی تبدیلی نہیں کی، زیادہ تر انتخابی حلقوں میں وہی آفیسرز تعینات ہیں جو نگران حکومت نے تعینات کئے تھے، ہم پٹواریوں، تھانیداروں، سوئی گیس اور بجلی کے محکموں کو انتخابات میں کامیابی کے لئے استعمال نہیں کریں گے، مسلم لیگ (ن) جس طرح ضمنی انتخاب کرواتی تھی، پی ٹی آئی اس طرح انتخابات نہیں کرائے گی۔








