وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کوہاٹ پرانا پولیس لائن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی کوہاٹ پرانا پولیس لائن میں دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کوہاٹ پرانا پولیس لائن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے واقعے میں شہد ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر و استقامت کی دعا دی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک غیر انسانی اور قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور متاثرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔







