وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے امیدوار قومی اسمبلی(این اے 18، ہری پور) بابر نواز خان کی ملاقات، ضمنی الیکشن بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سےامیدوار برائے قومی اسمبلی (این اے 18 ،ہری پور )بابر نواز خان نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ملاقات کی۔ملاقات میں الیکشن مہم، یونین کونسل سطح کے ورکرز اور تنظیمی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔انجینئر امیر مقام نے پیر صابر شاہ، سردار مشتاق، راجہ فیصل زمان، قاضی …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سےامیدوار برائے قومی اسمبلی (این اے 18 ،ہری پور )بابر نواز خان نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ملاقات کی۔ملاقات میں الیکشن مہم، یونین کونسل سطح کے ورکرز اور تنظیمی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔انجینئر امیر مقام نے پیر صابر شاہ، سردار مشتاق، راجہ فیصل زمان، قاضی اسد اور مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز خصوصاً خواتین ونگ ، ایم این اے ڈاکٹر شائستہ جدون اور ایم پی اے شازیہ جدون سمیت ہری پور کی پوری تنظیم کی دن رات محنت کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں بہترین مہم چلانے پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ مزید برآں انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع سے آکر مہم میں حصہ ڈالنے والے تمام عہدیداران اور ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ الیکشن صرف بابر نواز خان کا نہیں بلکہ ہمارے قائدین اور پوری مسلم لیگ (ن) کا الیکشن ہے، یہ الیکشن ہری پور کی ترقی اور تنزلی کا فیصلہ کرے گا، عوام نے جس محبت اور اعتماد کے ساتھ ماضی میں ہزارہ موٹروے، گیس و بجلی کے سینکڑوں منصوبے اور دیگر ترقیاتی کام دیکھے، وہی اعتماد ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے این اے 18 ہری پور کے عوام سے اپیل کی کہ 23 نومبر کو شیر پر مہر لگا کر اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کو ووٹ دیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ ان شاءاللہ وفاقی حکومت ہری پور کیلئے وہی کردار ادا کرتی رہے گی جو ہمیشہ کرتی آئی ہے۔

مزید خبریں