وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں و ٹیچر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں و ٹیچر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں و ٹیچر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو جاری بیان میں انجینئر امیر مقام نے حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمی بچوں کی جلد صحت یاب کرے اور شہید بچوں کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








