وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کرنے کی تجویز ریڈیو کی بہتری کے لئے دی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر …

ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کرنے کی تجویز ریڈیو کی بہتری کے لئے دی
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، ریڈیو کی بہتری کے لئے تجویز دی، اس پر عمل نہ کیا گیا تو ریڈیو آئندہ پانچ سالوں میں مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ریڈیو پاکستان سالانہ ایک ارب 25 کروڑ روپے کے نقصان میں جا رہا ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں یہ نقصان 9 ارب تک جا پہنچے گا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ ریڈیو کی بہتری کے لئے تجویز دی ہے کہ عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کیاجاسکے جس سے ریڈیو کی بہتری ہو سکے۔

مزید خبریں