اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے پیر کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزارت مذہبی امور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزارت مذہبی امور …
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے پیر کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزارت مذہبی امور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق مصر کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان اور مصر مزہبی اور ثقا فتی رشتوں سے جڑے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں تاہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ مصری سفیر نے پاکستان میں عربی زبان کی تعلیم و ترویج کے لیے مصر سے اساتذہ اور کتب کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور جامہ الازہر میں پاکستانی طلباءکا کوٹہ بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ مصری سفیر نے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے قرآنی تعلیمات کو سمجھنے میں مزید آسانی ہو گی۔








