اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں …
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا وحدت امت کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں اختلافات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دینی، روحانی اور قلبی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب کے مقدس مقامات ہمارے ایمان اور روح کا حصہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم کے جذبات و احساسات کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم جب مدینہ منورہ پہنچے تو جوتے اتار کر قدم رکھے، یہ احترام اور روحانی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کو سہولت دے کر خدمت کی ہے اس کیلئے ممنون ہیں۔








