وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا قاہرہ میں دو روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ مصرکی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا ئے گا، مصر سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے،سی پیک خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن و پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے، سی پیک کے تحت معاشی، معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا ئے گا، مصر سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے،سی پیک خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن و پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے، سی پیک کے تحت معاشی، معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا ، سی پیک کے نئے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاہرہ میں دو روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ مصرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان اور مصر کے تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں 2 روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔کانفرنس کا انعقاد ساو¿تھ ایشین سٹریٹیجک سٹیبلٹی انسٹیٹیوٹ (ساسی) کی جانب سے کیا گیا ہے، جو 25 ستمبرکو اختتام پذےر ہوئی۔وفاقی وزےر نے کہاکہ مصر نے بھی سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید خبریں