وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی چین کی گازوبا کارپوریشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پن بجلی منصوبوں کو ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کی بدولت ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور سستی بجلی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پن بجلی منصوبوں کو ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کی بدولت ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور سستی بجلی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں چین کی گازوبا کارپوریشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ چینی کمپنی کے وفد کی سربراہی مارکیٹنگ صد برائے جنوبی ایشیاءوانگ بو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ معاشی ترقی کے ساتھ پاکستان میں توانائی کے ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پن بجلی منصوبوں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، اس ضمن میں سی پیک کی بجلی منصوبوں کی فہرست میں آزاد پتن اور محل ہائیڈرو پراجیکٹس کی شمولیت کی تجویز دےدی گئی ہے۔

مزید خبریں