اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے میٹرو پر اربوں خرچ کردئیے لیکن سی پیک منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں اور سی پیک ان تعلقات کا ایک حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے میٹرو پر اربوں خرچ کردئیے لیکن سی پیک منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں اور سی پیک ان تعلقات کا ایک حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے سی پیک پر کوئی توجہ نہیں دی، انہوں نے میٹرو پر تو اربوں روپے خرچ کئے جبکہ سی پیک کے منصوبے نظر انداز کر دیئے۔ انہوں نے کہاکہ انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کیلئے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے لئے توجہ غلط سمت پر رہی۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ریلوے میں کارگو سے منافع ہوتا ہے جس سے مسافر کو سہولت ملتی ہے اس لئے کراچی سے ٹریک کی مرمت کی جائیگی اور اس کے لئے سرمایہ بیرونی سرمایہ کاروں سے حاصل کیا جائے گا۔








