وفاقی وزیر تجارت چین پہنچ گئے، زراعت، کان کنی، ای کامرس،فوڈ سیکٹر میں تعاون بڑھانے ، ٹیکسٹائل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے ۔ وزیر تجارت چین میں 8 بڑی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے ۔ وزیر تجارت چین میں 8 بڑی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔ جام کمال سرمایہ کاروں سے ٹیکسٹائل، زراعت، کان کنی، ای کامرس اور فوڈ سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کریں گے ۔پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے میں چینی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت ہوگی ۔ وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی زرعی پیداوار اور معیاری بیجوں کی بہتری کیلئے چین سے تعاون پر مشاورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معدنی شعبے میں چینی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے امکانات روشن ہیں ۔ جام کمال نے کہا کہ پاکستان چین کے درمیان ڈیجیٹل تجارت اور ای کامرس تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے،پاکستانی برآمد کنندگان کو چینی مارکیٹ تک بہتر رسائی دینے پر اتفاق ہوا ہے ۔تل، زرعی اجناس ،پاکستانی گوشت اور پولٹری مصنوعات کی چین کو برآمد پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔