اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام پی این سی اے میں منعقدہ سہ روزہ قومی خطاطی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خطاطوں کی ہنرمندی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطاطی ہمارا …
وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت کا ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام پی این سی اے میں منعقدہ سہ روزہ قومی خطاطی نمائش کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام پی این سی اے میں منعقدہ سہ روزہ قومی خطاطی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خطاطوں کی ہنرمندی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطاطی ہمارا قومی ورثہ ہے، حکومت اس کے تحفظ کےلئے کوشاں ہے۔ اس سے قبل ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام پی این سی اے میں منعقدہ اس خطاطی نمائش کے اختتام پر ملک بھر سے آئے 50 خطاطوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سینئر جائنٹ سیکرٹری اور پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیّد حسنین مہدی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز خطاط خورشید عالم گوہر قلم، عرفان احمد قریشی اور دیگر سینئر خطاط موجود تھے۔ یہ تین روزہ خطاطی نمائش پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور پاکستان کیلی گرافر ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ سیّد حسنین مہدی نے خطاطوں کے نمائش میں رکھے خوبصورت فن پاروں کو سراہا۔








