اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی 34ویں اسمبلی اور آئندہ ہونے والے آئی ایم او کونسل انتخابات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق آئی ایم او میں پاکستان کی فعال شرکت ملک کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں اور پائیدار ترقی و جدید …
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری آئی ایم او اسمبلی اور کونسل انتخابات میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی 34ویں اسمبلی اور آئندہ ہونے والے آئی ایم او کونسل انتخابات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق آئی ایم او میں پاکستان کی فعال شرکت ملک کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں اور پائیدار ترقی و جدید بندرگاہی ڈھانچے کے ذریعے پاکستان کو خطے کا تجارتی و بحری سرمایہ کاری مرکز بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا سرگرم کردار بحری معاملات میں اس کی اسٹریٹجک ترجیحات کی نمائندگی کرتا ہےجن میں علاقائی روابط کو مضبوط بنانا، بندرگاہوں کو اپ گریڈ کرنا اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا شامل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم او کونسل کی رکنیت پاکستان کے بحری مفادات کے فروغ، عالمی بحری سلامتی اور سکیورٹی میں بہتری اور ماحولیاتی تحفظ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق اقدامات میں اہم کردار ادا کرے گی
،آئی ایم او اسمبلی جو کہ عالمی بحری ادارے کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہے 24 نومبر سے 3 دسمبر 2025 تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان آئی ایم او کونسل کی کیٹیگری سی کی نشست کے لیے 2026-27 کی مدت کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔
40 رکن ممالک پر مشتمل یہ کونسل ادارے کے کاموں کی نگرانی کرتی ہے، نومنتخب کونسل دسمبر میں اپنے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کرے گی۔وفاقی وزیر بحری امور نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور یہ انتخابی مہم عالمی بحری پالیسیوں کی تشکیل میں مسلسل اور مؤثر کردار کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔








