وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے اسلامک بینکنگ انسٹی ٹیوشنز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے وفد نے کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے اسلامک بینکنگ انسٹی ٹیوشنز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ایک وفد نے جمعرات کو وزیر خزانہ کے آفس میں ملاقات کی۔ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی نے پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبہ سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے اسلامک بینکنگ انسٹی ٹیوشنز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ایک وفد نے جمعرات کو وزیر خزانہ کے آفس میں ملاقات کی۔ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی نے پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبہ سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کی طرف سے اسلامی بینکاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ملک کی بڑی آبادی اسلامی بینکاری کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس حوالہ سے 2005ءمیں صنعت کو فروغ دیا گیا جس میں ایک مشاہدہ کے تحت شرح نمو 35 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ پریزنٹیشن میں وزیر خزانہ کو مستقبل میں اسلامی بینکاری کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مزید خبریں