وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیئرمین کی قیادت میں 6 رکنی وفد کی ملاقات‘ دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال‘ سعودی فنڈ برائے ترقی کے تحت جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیئرمین اور ولی عہد کے مشیر عامر اگل فاالخطیب کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے وزارت خزانہ میں جمعرات کو ملاقات کی۔ وفد میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے سینئر افسران شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیئرمین اور ولی عہد کے مشیر عامر اگل فاالخطیب کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے وزارت خزانہ میں جمعرات کو ملاقات کی۔ وفد میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے سینئر افسران شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے سعودی وفد کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران سعودی فنڈ برائے ترقی کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے مکمل کرنے کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے ساتھ سعودی فنڈ برائے ترقی کے ترقیاتی شراکت دار ہونے کے کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں