اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کے خلاف حکومت نے ٹاسک فورس قائم کردی ہے‘ ٹیکس چوروں کے لئے اب بھی وقت ہے سنبھل جائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘ ہم نے فنانس بل میں امیر ترین طبقات کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل 2018ءپر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کے خلاف حکومت نے ٹاسک فورس قائم کردی ہے‘ ٹیکس چوروں کے لئے اب بھی وقت ہے سنبھل جائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘ ہم نے فنانس بل میں امیر ترین طبقات کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے‘ کھادوں پر سبسڈی بھی دینی پڑی تو غریب کاشتکار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے‘ سی پیک منصوبے پر سیاست نہ کی جائے‘ گردشی قرضے 1180 ارب تک پہنچ گئے ہیں‘ گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش اوگرا نے کی ہے‘ گیس کے شعبے میں 154 ارب روپے کا خسارہ ہمارے دور میں نہیں سابق دور میں ہوا ہے‘ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑی معیشت ہونے کی بناءپر پاکستان کو اپنی دھونس سے دبا سکتا ہے تو یہ درست نہیں ہے‘ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل 2018ءپر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بجٹ کے حوالے سے خیالات کا ذکر کیا مگر یوں لگتا ہے کہ ان کو بجٹ کے حوالے سے درست انداز میں نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شامل تمام توانائی کے منصوبوں پر 75 فیصد قرضہ اور 25 فیصد ایکویٹی ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ ان قرضوں پر سود شامل نہیں ہے‘ سود کم ہے مگر سود کا عنصر موجود ہے۔








