وفاقی وزیر خزانہ سے بنکاک میں امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ معاشی تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر یون نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ معاشی تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا

بنکاک ۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر یون نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ معاشی تعاون بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں تجارتی فریم ورک معاہدے پر پیش رفت اور امریکا سے درآمدات میں اضافے کے ذریعے توانائی کے ذرائع میں تنوع لانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ایندھن کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے اور معاشی طورپرکمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پرروشنی ڈالی ۔انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے انتظامات، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق پیش رفت اور امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن و ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ذریعے منصوبوں کی مالی معاونت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نے ریکو ڈک منصوبے، اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون، منصوبے کی سلامتی اور نجی سرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ملاقات میں بوئنگ طیاروں کی خریداری اور مالی معاونت، ہوا بازی سے متعلق منظوریوں، ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ جاتی نظام اور ترسیلاتِ زر اور یورو بانڈز کے ٹوکنائزیشن کے ممکنہ استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں