وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے منگل کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ان کے مسائل کے حل اور انہیں زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ جاری بیان کے مطابق اے پی سی این جی اے کے وفد کی قیادت گروپ لیڈر غیاث عبداللہ پراچہ نے کی۔ دیگر کے علاوہ اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں سی این جی سیکٹر کو درپیش مسائل خصوصاً ٹیکسوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں درآمدی بل کو کم کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے موٹر گاڑیوں کے لیے بطور ایندھن سی این جی کے استعمال کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔