وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی آئی خان کے امان میلہ میں کسٹمز جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے اور کسٹمز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب نے فرض کی ادائیگی کے …
وفاقی وزیر خزانہ کی ڈی آئی خان میں کسٹمز جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت،شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی آئی خان کے امان میلہ میں کسٹمز جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے اور کسٹمز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو کسی بھی بزدلانہ دہشتگرد کارروائی سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر خزانہ نے د کہا کہ ملک کے امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، امن و سلامتی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔







