وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کے امن و استحکام اور دوطرفہ باہمی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کے امن و استحکام اور دوطرفہ باہمی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک مضبوط دیوار کی مانند کھڑا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔