وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے افسوسناک واقعہ اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے افسوسناک واقعہ اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، افسوسناک واقعہ میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں