وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں این 25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے 5 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرکے 23 مغویوں کو بازیاب کرانے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں این 25 پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے 5 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرکے 23 مغویوں کو بازیاب کرانے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وز ارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جرات و بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے 23 شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ​ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔