وفاقی وزیر داخلہ نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے سملی ڈیم کا دورہ کیا۔ جہاں انھیں سملی ڈیم کی توسیع کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے سملی ڈیم کا دورہ کیا۔ جہاں انھیں سملی ڈیم کی توسیع کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔وزیر داخلہ نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا اور کہا کہ ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

انھوں نے ہدایت کی کہ سملی ڈیم کے توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے ڈیم کے اطراف علاقے کا جائزہ لیا اورعلاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کا پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔واٹر سپورٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں ڈویلپمنٹ ہو گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔