وفاقی وزیر داخلہ کا ادویات کے کنٹینرز روکنے کا نوٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز چینلز پر ادویات کے کنٹینرز کو روکے جانے سے متعلق نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے فوری رابطہ کیا اور تحویل میں لیے گئے ادویات کے تمام کنٹینرز کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز چینلز پر ادویات کے کنٹینرز کو روکے جانے سے متعلق نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے فوری رابطہ کیا اور تحویل میں لیے گئے ادویات کے تمام کنٹینرز کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ادویات لانے اور لے جانے والے کنٹینرز اور گاڑیوں کو کسی بھی صورت نہیں روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس اور انتظامی افسران کو سخت ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر من و عن اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کے لیے ضروری ادویات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔