وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات اور پسنی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا قلات و پسنی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،میجر وجاہت شہید کو خراج عقیدت پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات اور پسنی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر وجاہت وحید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میجر وجاہت وطن عزیز کے امن کے لیے جان نچھاور کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہید میجر وجاہت سمیت تمام شہدا کے لہو کا ہر قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید میجر وجاہت ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی اس عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔








