وفاقی وزیر داخلہ کا مستونگ میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں "آپریشن ردالفتنہ 3″کے تحت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے اور 9 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی زبردست تعریف کی ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی یہ بروقت …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں "آپریشن ردالفتنہ 3″کے تحت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے اور 9 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی زبردست تعریف کی ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی یہ بروقت اور دلیرانہ کارروائی قومی سلامتی کے غیر متزلزل تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔

محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت، یکسوئی اور فیصلہ کن انداز میں بلا تعطل جاری رہیں گے۔