وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پشکان میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے بروقت جوائنٹ آپریشن کے ذریعے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ …
وفاقی وزیر داخلہ کا پشکان میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈ کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پشکان میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے بروقت جوائنٹ آپریشن کے ذریعے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کے باعث یہ کارروائی نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے زہرِ قاتل ہے جس کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ریاست کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر بلاامتیاز اور سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔






