وفاقی وزیر داخلہ کی واشک اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز میں 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ کی واشک اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز میں 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب اور موثر آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ بروقت اور فیصلہ کن کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع میں سرگرم بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کی اس جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں