وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ’’ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت بلوچستان کے ضلع واشک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ کی واشک میں کامیاب آپریشن کے دوران 5 خوارجی جہنم واصل کرنے پر بہادر جوانوں کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ’’ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت بلوچستان کے ضلع واشک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک اور مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 میں حصہ لینے والے وطن کے جری جوانوں کی بروقت اور موثر کارروائیاں ملکی بقا اور قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی واضح عکاس ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔







