لاہور ۔یکم اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے 15انجنوں کے آئل ڈپو کے فوری آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے ، اپنے اخراجات کو کم اور منافع میں اضافہ کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے ،ابتدائی 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جسے پورا کریں گے، مسافروں کی تعداد 5کروڑ سے بڑھا کر 7کروڑ تک لے جائیں …
وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔یکم اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے 15انجنوں کے آئل ڈپو کے فوری آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے ، اپنے اخراجات کو کم اور منافع میں اضافہ کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے ،ابتدائی 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جسے پورا کریں گے، مسافروں کی تعداد 5کروڑ سے بڑھا کر 7کروڑ تک لے جائیں گے اور فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو بھی 8سے بڑھا کر 12 کریں گے، ریلوے قلیوں کے پرانے یونیفارم کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ، اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کی جائےگی اور جو ایڈوانس ٹکٹ لے گا اسے سستا جبکہ بعد میں لینے والے کو مہنگا ملے گا، اگر بھارت کو حقیقت میں شکست دینی ہے تو ریلوے کو مضبوط کرناہوگا اور ہم ریلوے کو ترقی دے کر بھارت کو شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور۔فیصل آباد نان سٹاپ ایکسپریس ٹرین کے افتتاح اور بعد ازاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،








