وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے انجنیئرنگ کور کے انجینئر انچیف لفٹینینٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات بڑے ریلوے سٹیشنوں کے ساتھ 6 انڈسٹریل زون بنانے، ایم ایل۔ون کو براڈ گیج پر ہی اپ گریڈ کرنے، لئی ایکسپریس وے پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے انجنیئرنگ کور کے انجینئر انچیف لفٹینینٹ جنرل محمد افضل نے وزارت ریلوے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے انجنیئرنگ کور کے انجینئر انچیف لفٹینینٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے انجنیئرنگ کور کے انجینئر انچیف لفٹینینٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات
بڑے ریلوے سٹیشنوں کے ساتھ 6 انڈسٹریل زون بنانے، ایم ایل۔ون کو براڈ گیج پر ہی اپ گریڈ کرنے، لئی ایکسپریس وے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے انجنیئرنگ کور کے انجینئر انچیف لفٹینینٹ جنرل محمد افضل نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی اور ملک بھر میں بڑے ریلوے سٹیشنوں کے ساتھ 6 انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز دی۔اس کے علاوہ ایم ایل۔ ون کو براڈ گیج پر ہی اپ گریڈ کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ایک نئی سٹینڈرڈگیج لائن ڈالنے پر بھی بات چیت کی گی اور کہا گیا کہ براڈ گیج ختم نہیں کی جائیگی۔وزیر ریلوے نے مزید کہاکہ ہماری نیت پاکستان کی بھلائی ہے۔ریلوے کی بھلائی کے لئے انقلابی فیصلے کریں گے اورریلوے عملہ کے حقوق اور ریلوے کے اساسوں کا تحفظ بھی کریں گے۔کراچی، سکھرسیکشن کی صورتحال بہتر بنانے اشد ضرورت ہے۔سی پیک کی کامیابی گوادر کو ریل کے ساتھ منسلک کرنے میں پوشیدہ ہے۔ملاقات میں نالہ لئی ایکسپریس وے پر بھی مشاورت کی جوکہ راولپنڈی کی زند گی میں انقلاب لے کر آئے گا۔اب نئی نالہ لئی ایکسپریس وے چا ر کلو میٹربڑھا کرسواں سے لے کر اسلام آباد تک دوطرفہ سگنل فر ی کوریڈور ہو گا۔








