وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پنجگور اور چاغی میں کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پنجگور اور چاغی میں کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کا عزم اور حوصلہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔







