وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی حافظ محمد ادریس مرحوم کے گھر آمد،ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی حافظ محمد ادریس مرحوم کے گھر آمد،ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس مرحوم کے گھر منصورہ آمد پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حافظ محمد ادریس مرحوم ان کے دیرینہ دوست اور عزیز بھائی تھے، ان کے انتقال پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ محمد ادریس مرحوم مخلص، کھرے اور بااصول انسان تھے، ان کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔