وفاقی وزیر ریلوے کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیر ریلوے کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور بروقت کارروائی کرکے ایک بار پھر اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ فتنۃ الخوارج کے خلاف سکیورٹی اداروں کی مسلسل اور موثر کارروائیاں لائق تحسین ہیں اور پوری قوم ملک دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر اپنی بہادر فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا عبرتناک انجام دراصل اس امر کا واضح پیغام ہے کہ امن دشمنوں کو وطن عزیز میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔







