اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ نے مسافر کو 40 ہزار روپے واپس کرنے والے ریلوے ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد پیش کیں ۔22 نومبر کو مسافر نے ٹکٹ خریدتے وقت 40 ہزار روپے زائد ادائیگی کی تھی ، جس پر ٹرین مینجر منصور اور ایس ٹی اعجاز نے فوراً مسافر کو اطلاع کی …
وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر مسافر کو 40 ہزار روپے واپس کرنے والے ریلوے ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ نے مسافر کو 40 ہزار روپے واپس کرنے والے ریلوے ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد پیش کیں ۔22 نومبر کو مسافر نے ٹکٹ خریدتے وقت 40 ہزار روپے زائد ادائیگی کی تھی ، جس پر ٹرین مینجر منصور اور ایس ٹی اعجاز نے فوراً مسافر کو اطلاع کی اور رقم واپس کی، مسافر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف نے ملازمین کی ایمانداری پرنقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کی ہدایت کی، جس پر سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ نے ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ایماندار ملازمین پاکستان ریلوے کا فخر، فرض شناسی اور دیانت کی حقیقی مثال ہیں۔








