وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ​میجر طفیل محمد شہید نے جان کا نذرانہ پیش کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں لازوال باب رقم کیا۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے میجر طفیل محمد شہید، نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ​میجر طفیل محمد شہید نے جان کا نذرانہ پیش کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں لازوال باب رقم کیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمونیکیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ​میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ​شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ​ہمارے عظیم سپوت آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے مضبوط محافظ ہیں۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ​میجر طفیل محمد شہید کی جرات پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے وابستگی کی علامت ہے،​قوم اپنے شہداء اور ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مزید خبریں