وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کا ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںوفاقی سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) زاہد سعید، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت یونیسف کے ماہرین نے شرکت کی۔ منگل کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تھنک ٹینک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںوفاقی سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) زاہد سعید، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت یونیسف کے ماہرین نے شرکت کی۔ منگل کو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت ہماری اولین ترجیح ہے، ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنایا جائے گا، عام آدمی کی صحت میں بہتری کیلئے تحقیقات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔

مزید خبریں