وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی طرف سے قائم ضابطہ فوجداری میں اصلاحات بارے ٹاسک فورس کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد کے بغیر انصاف میں تاخیر پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اس ضمن میں موثر طریقہ کار تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی کابینہ کی طرف سے قائم ضابطہ فوجداری میں اصلاحات کے بارے میں ٹاسک فورس کے اجلاس …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد کے بغیر انصاف میں تاخیر پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اس ضمن میں موثر طریقہ کار تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی کابینہ کی طرف سے قائم ضابطہ فوجداری میں اصلاحات کے بارے میں ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیرقانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے اجلاس کے دوران زور دیا کہ تحقیقاتی عمل میں الیکٹرانک ڈیوائسیز استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد کے بغیر انصاف میں تاخیر پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور الیکٹرانک ڈیواسیز میں ای میل ڈیٹا ، سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ شامل ہیں۔

مزید خبریں