وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قومی قومی غزالی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے گندم کی موثر امدادی قیمت (سپورٹ پرائس) ضروری …
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قومی قومی غزالی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے گندم کی موثر امدادی قیمت (سپورٹ پرائس) ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے سبسڈی ناگزیر ہے،گندم کی قیمت کا تعین کسانوں کی پیداواری لاگت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے اور غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے گندم کی وافر پیداوار ہماری ترجیح ہے گندم کی قیمت کے تعین پر وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے گندم خریداری کا شفاف اور موثر نظام یقینی بنانا ہوگاملک میں گندم کی بلاتعطل دستیابی کے لیے مناسب سٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا ضروری ہے ، گندم کی قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو مناسب نرخوں پر فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع گندم مینجمنٹ کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔








